Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس، یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

Now Reading:

روس، یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو لے جانے والا ایک فوجی طیارہ بدھ کے روز یوکرین کے قریب روسی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ گورنر کے مطابق جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ برفانی دیہی علاقے میں آسمان سے گر رہا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بیلگورود کے علاقے میں یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ گورنر ویاچیسلاو گلاڈکوف نے یہ واضح نہیں کیا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے یا وہ کون تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ طیارے میں کون سوار تھا اور یوکرین کے حکام نے غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

Advertisement

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لیے انہیں سرحدی علاقے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طیارہ برفانی اور دیہی علاقے میں آسمان سے گر رہا ہے اور آگ کا ایک بڑا گولہ پھٹ رہا ہے جہاں وہ بظاہر زمین سے ٹکرایا۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے مقامی ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ بیلگورود کے ضلع کوروچنسکی میں فائر فائٹرز، ایمبولینسز اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر