Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال

Now Reading:

این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال
نواز شریف

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 مانسہرہ سے نوازشریف کی عذرداری بحال کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں نوازشریف کی این اے 15 مانسہرہ پرعذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل جہانگیرجدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل جہانگیرجدون نے مؤقف اختیار کیا کہ میری تاخیر سے آمد پر عذرداری مسترد کی گئی، این اے 15 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی، کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کے بغیر فارم 47 جاری کیا گیا۔

ممبرنثاردرانی نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 15 کے رپورٹ جمع کروائی ہے، رپورٹ کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کی بنیاد پر فارم 47 جاری کیا گیا۔

Advertisement

وکیل نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں موقع دے ثابت کریں گے کئی پولنگ سٹیشنز کے ووٹ نہیں گنے گئے، ہمارے پاس تمام پولنگ اسٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی درخواست منظورکرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ سے نوازشریف کی عذرداری بحال کردیے اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

این اے 15 مانسہرہ پر نواز شریف کی عذرداری کی سماعت 20 فروری کو ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر تبدیل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسداد تمباکو نوشی کے لیے سگریٹ کی خوردہ قیمتیں بڑھانے کی تجویز
تربیلاڈیم میں پانی کے لیول کو1470فٹ تک رکھنے کی منظوری
آزاد کشمیر میں کشیدہ صورت حال، مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بند
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
پیپلزپارٹی حکومت میں ن لیگ کے ساتھ ہے بھی اور نہیں بھی، عمر ایوب
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس17مئی تک جاری رکھنے پراتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر