Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا خط، آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے خط کو سیاسی معاملہ قرار دیدیا 

Now Reading:

عمران خان کا خط، آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے خط کو سیاسی معاملہ قرار دیدیا 
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خط کے معاملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے خط کو سیاسی معاملہ قرار دے دیا۔

ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک کا کہنا تھا آئی ایم ایف اندرونی سیاسی معاملات پر بیان نہیں دیتا، نئی منتخب حکومت کے ساتھ معاشی استحکام کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف پاکستان میں غریب طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ امید ہے نئی منتخب حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرے گی۔

آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کو جواز بنا کر آئی ایم ایف کو خط لکھنے اور امداد دھاندلیوں کی عدلیہ سے تحقیقات مشروط کیے جانے کا بھی صاف جواب دیا۔ جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ وہ جاری سیاسی امور پر تبصرہ نہیں کریں گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط آج چلا گیا ہوگا۔

خط میں آئی ایم ایف کو کہا گیا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا چلا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کی مذمت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر