Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بھارت کو فائنل میں دھول چٹا دی

Now Reading:

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بھارت کو فائنل میں دھول چٹا دی

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو فائنل میں 79 رنز سے شکست کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ولومورے پارک بینونی میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دے کر عالمی تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

بھارت آسٹریلیا کے دیئے گئے 253 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 174 رنز ہی بنا سکی۔

فائنل میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔

آسٹریلوی اوپنر ہیری ڈکسن نے 42 رنز کی اننگ کھیلی، ہگ ویبگن نے 48 رنز بنائے، ہرجاس سنگھ نے 55 رنز کی عمدہ نصف سنچری اسکور کی جبکہ اولیور پیکے نے بھی 46 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 3، تنمن تیواڑی نے 2 اور سومی پانڈے اور مشیر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ تھا، صرف 3 رنز پر ارشن کلکرنی پویلین واپس لوٹ گئے، دوسرے اوپنر آدرش سنگھ نے 47 رنز بنائے۔

بھارت کے بیٹر مشیر خان 22 اور مُرگن ابھیشیک نے 42 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بیئرڈ مین اور راف میکملن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیلوم وڈلر نے دو بھارتی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم
اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے شکست
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
باکسر عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن کے رینکس لگادیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر