Advertisement
Advertisement
Advertisement

رونالڈو کے جشن کا نیا انداز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

Now Reading:

رونالڈو کے جشن کا نیا انداز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
رونالڈو

رونالڈو کے جشن کا نیا انداز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیائے فٹبال کے دو موجودہ عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عظیم کھلاڑی نہ صرف اپنے بہترین کھیل بلکہ اپنے جشن کے مخصوص انداز کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔

ان کا گول کرنے کے بعد جشن کا مخصوص انداز ’سیو‘ (سیو پرتگالی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ہاں‘ ہیں) نہ صرف فٹبال کے مداحوں بلکہ دیگر کھیلوں کے مداحوں اور کھلاڑیوں  تک میں مقبول ہے۔

تاہم گزشتہ دنوں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے رواں سال کا اپنا پہلا گول اسکور کرنے کے بعد رونالڈو نے نئے انداز میں جشن مناکر سب کو حیران کردیا۔

 کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اپنے مشہور ’سیو‘ جشن کو منانے کے لیے کارنر کے جھنڈے کی طرف دوڑ رہے ہیں لیکن مداح ان کے بالکل نئے جشن سے حیران رہ گئے۔

Advertisement

رونالڈو نے چھلانگ لگائی لیکن اپنے ہاتھوں سے کراس بناتے ہوئے پھر انہیں پھیلانے کے بجائے اپنے ہاتھ سینے پر اس طرح رکھ لیے جس سے ایسا گمان ہونے لگا کہ انہیں آخر کار گول اسکور کرنے سے راحت ملی ہے۔

https://twitter.com/NoodleHairCR7/status/1758092155195728026

واضح رہے کہ 2001 میں پرتگال کی انڈر 17 نیشنل  ٹیم سے کیریئر کا آغاز کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو  کے کیریئر کا یہ 1000واں کلب میچ  تھا۔

https://twitter.com/goal/status/1757858460627017928

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کا پراعتماد آغاز، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 95 رنز بنا لیے
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر