Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات کالعدم قراردینے کی استدعا خارج، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

Now Reading:

عام انتخابات کالعدم قراردینے کی استدعا خارج، درخواست گزار پر جرمانہ عائد
عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست

عام انتخابات کالعدم قراردینے کی استدعا خارج، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی استدعا خارج کر دی اور درخواست گزار پرعدم پیشی کی بنا پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل تھے۔

شہری علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اوردوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے 19 فروری کو شہری علی خان کو وزارتِ دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کیا تھا تاہم درخواست گزارسابق بریگیڈیئر علی خان پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ علی خان کے گھر پولیس بھی گئی، وزارتِ دفاع کے ذریعے نوٹس بھی بھیجا، علی خان گھر میں نہیں ہیں، نوٹس ان کے گیٹ پر لگا دیا گیا ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ علی خان کون ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ سابق بریگیڈیئر ہیں جن کا 2012ء میں کورٹ مارشل ہوا تھا۔

عدالت نے شوکت بسراکو بولنے کی اجازت نہ دی

پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا روسٹرم پرآئے تو انھوں نے کہا کہ میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، میں اس کیس پر بولنا چاہتا ہوں، جس پرعدالت نے شوکت بسرا کو بولنے کی اجازت نہ دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس کیس میں درخواست گزاربھی نہیں اور وکیل بھی نہیں ہیں، آپ بیٹھ جائیں۔

شکت بسرا نے کہا کہ میں وکیل بھی ہوں ہائیکورٹ میں، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو ہماری آواز کیا سنائی نہیں دی، آپ بیٹھ جائیں۔

شوکت بسرا کے کنڈکٹ پرعدالت نے صدر سپریم کورٹ بار کو روسٹرم پر بلا لیا اور کہا کہ ان صاحب کو دیکھیں یہ بھی آگئے تقریر کرنے، ان کیخلاف کیا کیا جائے؟ بار میں ان کا کیس بھیجیں؟

Advertisement

صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ ان کا اس کیس سے تعلق نہیں درگزرکردیں، اس پرعدالت نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو ان کو چھوڑ دیتے ہیں، انہوں نے مگر باہر جا کر اس کیس پر گفتگو کی تو پھر یہ تیار رہیں۔

صدر سپریم کورٹ نے کہا کہ میں انہیں سمجھا دوں گا۔

درخواست گزارکی ای میل کا متن

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ انیس فروری کو ہمارے آفس کو ایک ای میل آئی ہے، یہ ای میل فیکسشن برانچ کو علی خان کی جانب سے بھجی گئی۔ متن کے مطابق میں بیرون ملک ہوں، 13 فروری کو قطر آئر ویز کا ٹکٹ لیکر دوحا اورپھر بحرین چلے گئے۔  عجیب بات ہے درخواست دائر کی اور دوسرے دن بیرون ملک چلے گئے۔

عدالت نے کہا کہ اس ای میل کے بارے ہماری برانچ نے بھی کنفرمیشن کی کہ وہی شخص ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے متن پڑھا کہ درخواست گزارنے ای میل میں درخواست واپس لینے کی استدعا کی ہے، علی خان نے لکھا ہے کہ بیرون ملک ہونے کے وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، ای میل میں بورڈنگ پاس، ٹکٹ اور بحرین جانے کے تمام سفری دستاویزات لگائے گئے ہیں، دستاویزات کے مطابق درخواست گزاردوحہ سے کنکٹنگ فلائیٹ لیکربحرین گیا۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قراردینے کی درخواست خارج کردی جبکہ عدم پیشی پر درخواست گزار پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے
جے یو آئی کا حکومتی رٹ کو چیلنج، کراچی میں جلسہ سجا لیا
پی ٹی آئی کیجانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر سنگین سوالات اٹھا دیے
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ علی محمد خان کا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر