Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر ہمیں کمزور کیا گیا تو نقصان ملک کا ہو گا، تمام جماعتوں کو وفاقی حکومت میں شامل ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

Now Reading:

اگر ہمیں کمزور کیا گیا تو نقصان ملک کا ہو گا، تمام جماعتوں کو وفاقی حکومت میں شامل ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ

سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں کمزور کیا گیا تو نقصان ملک کا ہو گا، تمام جماعتوں کو وفاقی حکومت میں شامل ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کو انتخابات میں سادہ اکثریت نہیں ملی، شہباز شریف کو اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے، اتحادی حکومت کو بڑے فیصلے کرنے میں دقت آتی ہے، بدقسمتی ہے کہ منقسم مینڈیٹ آیا ہے، شہباز شریف کی رائے تھی کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں، نواز شریف سمیت ہماری بھی رائے تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، مریم نواز کامیاب وزیراعلیٰ کے طور پر پنجاب کی خدمت کریں گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ہمیں کمزور کیا گیا تو نقصان ملک کا ہو گا، ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلے اور سخت فیصلے کرے، پی پی وزارتیں لے کر بھی حکومت کا حصہ ہو گی نہ لے کر بھی حصہ ہو گی، آئندہ حکومت اتحادی ہو گی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو وفاقی حکومت میں شامل ہونا چاہیے، ایسی اتحادی حکومت ہو جس سے لگے ایک جماعت کی حکومت ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر