Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی

Now Reading:

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی
پی آئی اے

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔ 

جسٹس رسال حسن سید نے پیپلزلیبر یونین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے نبیل جاوید پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نجکاری کے خلاف پہلے بھی ایک درخواست زیر سماعت ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس درخواست کو بھی اسی کے ساتھ سن لیتے ہیں۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت ہوا بازی اور پی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے، نگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی، نگران حکومت نے قومی ادارے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بھی نگران حکومت نے اقدامات کرلیے، آئین کے مطابق نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں، قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے، استدعا ہے کہ عدالت نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکنے کا حکم دے، عدالت پی آئی اے کی نجکاری کے اقدامات کالعدم قراردے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
"آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم کے بروقت اقدامات سے قابو پایا"
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج، شہری بے حال
عدالت نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر