Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں بلاول بھٹو کے ووٹ غائب کر دیے گئے، شیری رحمان

Now Reading:

لاہور میں بلاول بھٹو کے ووٹ غائب کر دیے گئے، شیری رحمان
پیپلزپارٹی

لاہور میں بلاول بھٹو کے ووٹ غائب کر دیے گئے، شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی کھلی لیڈ تھی، تمام میڈیا دکھا رہا تھا، لاہورمیں بلاول بھٹو کے ووٹ غائب کردیے گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنما نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان ہمارے ووٹرز کیلئے کھلا ہونا چاہیے، لاہور، کراچی، سندھ کسی کی جاگیرنہیں، کبھی ملک میں انتشار نہیں چاہتے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کل رات10بجے تک فارم 45 نہیں دیا گیا، ہم آر او آفس گئے اپنا چیف پولنگ ایجنٹ وہاں بٹھایا، ایسا نہیں ہوتا کہ ووٹ کا حق چھین لیا جائے، ہمارے 4،5 پنجاب سے متنازع نتائج آئے ہیں۔

سینئررہنما نے کہا کہ ہماری پارٹی ملک میں انتشار نہیں چاہتی، گزارش ہے کہ ہمارے خدشات دور کردیں، بند کمروں میں سب کچھ ہوا ہے، ہارجیت تو انتخابی عمل کا حصہ ہوتا ہے، این اے127میں ایک نہیں بہت سارے کام ہوئے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی کھلی لیڈ تھی، تمام میڈیا دکھا رہاتھا، ہم اداروں کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں، نتائج ہم سے کیوں چھپائے جارہےہیں، 337پولنگ اسٹیشن کے نتائج ہمارے پاس تھے، 87باقی تھے کہاگیا باہر چلےجائیں۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ نتائج میں تاخیرکا مطلب ہمیں اچھےسےپتہ ہے، لاہورمیں نتیجہ اچانک تبدیل ہوا، جادو تو بہت ساری سیٹیوں پر چل رہا ہوگا لیکن یہاں بھی ہوا، لاہورمیں بلاول بھٹو کے ووٹ غائب کردیےگئے۔ ووٹرز ناراض ہیں انھیں کیا جواب دیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
"آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم کے بروقت اقدامات سے قابو پایا"
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج، شہری بے حال
عدالت نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر