محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج ہونے والی بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 45.5 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
ڈیفنس فیز2 میں 40.5 ملی میٹربارش ہوئی، کورنگی میں 39.3 اورکیماڑی میں 31 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
سرجانی ٹاؤن میں 30.4 ملی میٹر اور گلشن حدید میں27 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 26 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 20 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سب کم بارش داؤد چورنگی پرسب سے کم 5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News