Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں ہفتے کون سی اشیاء مہنگی اور سستی ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

Now Reading:

رواں ہفتے کون سی اشیاء مہنگی اور سستی ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری
رواں ہفتے کون سی اشیاء مہنگی اور سستی ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

رواں ہفتے کون سی اشیاء مہنگی اور سستی ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.39 فیصد کی کمی ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 22.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سستی ہونے والی اشیاء

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 80 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 82 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 114 روپے تک سستا ہوا جب کہ لہسن فی کلو 9 روپے، چاول ٹوٹا باسمتی 2 روپے، چینی فی کلو 69 پیسے، دال مسور 85 پیسے اور کیلا تین روپے فی درجن تک سستا ہوا۔

مہنگی ہونے والی اشیاء

علاوہ ازیں ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 12 روپے تک مہنگے ہوئے جب کہ 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں 24 روپے تک اضافہ ہوا، آلو فی کلو 4 روپے اور دال چنا دو روپے تک مہنگی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر نیٹ میٹرنگ والوں کیلئے بُری خبر آگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
سولر پینل صارفین کیلئے بڑی خبر؛ وزارت توانائی کا اہم بیان آگیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر