Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Now Reading:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
وفاقی وزیرداخلہ

عامرتانبا کیس میں اب تک تحقیقات کے مطابق بھارت ملوث ہے، وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور میں سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں ڈیٹا سنٹر، کرائم سین یونٹ، سی آئی اے یونٹ اور دیگر شعبوں کا وزٹ کیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی استعدادکار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں نیکٹا کے سربراہ رائے طاہر۔ انسپکٹرجنرل پولیس اختر حیات گنڈاپور اور سی ٹی ڈی کے حکام نے شرکت کی۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے ادارے کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی۔

Advertisement

محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو ضروری ڈیٹا تک رسائی کی سہولت دی جائے گی، خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ فٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سائبر سیل کو وسعت دی جائے گی اور ہر ممکن معاونت کریں گے جبکہ ڈیٹا شئیرنگ کا موثر میکنزم بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کا ادارہ موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ قوم کو اپنے بہادر  سپوتوں پر ناز ہے۔

 آئی جی خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بارے بریفنگ دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر