Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی سیکیورٹی صورتحال پر ڈی آئی جی لاہور کی ویڈیو لنک میٹنگ

Now Reading:

ملکی سیکیورٹی صورتحال پر ڈی آئی جی لاہور کی ویڈیو لنک میٹنگ

ڈی آئی جی لاہور نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر افسران کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے ایس پی یو کنٹرول روم میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ایس پی یو کے تمام افسران کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کی۔

اس ویڈیو لنک میٹنگ میں خاص طور پر غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی زیر بحث لائی گی۔

میٹنگ میں ایس ایس آپریشنز عثمان اعجاز باجوہ ، ایس پی پی ایچ آر عاصم افتخار کمبوہ سمیت تمام بٹالین اور ونگ کمانڈرز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے تمام بٹالین اور ونگ کمانڈرز کو ہدایات جاری کی۔

Advertisement

 ڈی آئی جی منتظر مہدی نے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 ڈی آئی جی لاہور نے ہدایات کیں کہ تمام غیر ملکیوں کے ساتھ ملازمین کا فریش سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے اور غیر ملکیوں کی آمد و رفت پر سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے نظر رکھی جائے نیز روٹس کی سرچ اینڈ سوائپنگ بذریعہ سپیشل برانچ کرائی جائے۔

 ڈی آئی جی لاہور نے کہا کہ چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کی جائیں۔

 ڈی آئی جی لاہور نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان دوران آمد و رفت ان کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

 ڈی آئی جی لاہور منتظر مہدی نے ہدایت کی کہ جس طرح ایس پی یو پنجاب پولیس نے سی پیک کے پہلے مرحلے کو دن رات محنت کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اسی طرح دوسرے مرحلے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر