Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم پھر قومی ٹیم کے کپتان بننے والے ہیں؟

Now Reading:

بابر اعظم پھر قومی ٹیم کے کپتان بننے والے ہیں؟
بابر اعظم

بابر اعظم پھر قومی ٹیم کے کپتان بننے والے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ایک بار پھر بابر اعظم کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بااختیار حلقوں میں بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگی ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی کے عہدیداروں کے سابق کپتان سے رابطوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

اس سے قبل یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹاکر محمد رضوان کو ذمہ داری دیے جانے کا امکان تھا تاہم بابر اعظم بھی اس دوڑ میں شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بابر  اعظم کپتانی کے لیے واحد امیدوار بن چکے ہیں اور حکام نے انہیں دوبارہ عہدہ سونپنے کا ذہن بنا لیا ہے۔

دوسری جانب بابر اعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بنانے کے حوالے سے اطلاعات تو ملی ہیں تاہم بابراعظم نے کپتانی کی پیشکش قبول کرنے یا انکار کرنے سے متعلق ابھی ذہن نہیں بنایا ہے۔

Advertisement

ذرائع کہنا ہے کہ اگر انہیں اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔ وہ ذمہ داری قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور پہلے بورڈ سے بعض معاملات میں یقین دہانیاں چاہتے ہیں، اتفاق رائے کی صورت میں دوبارہ کپتانی قبول کر لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر