قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ایک بار پھر بابر اعظم کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بااختیار حلقوں میں بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگی ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی کے عہدیداروں کے سابق کپتان سے رابطوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹاکر محمد رضوان کو ذمہ داری دیے جانے کا امکان تھا تاہم بابر اعظم بھی اس دوڑ میں شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بابر اعظم کپتانی کے لیے واحد امیدوار بن چکے ہیں اور حکام نے انہیں دوبارہ عہدہ سونپنے کا ذہن بنا لیا ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بنانے کے حوالے سے اطلاعات تو ملی ہیں تاہم بابراعظم نے کپتانی کی پیشکش قبول کرنے یا انکار کرنے سے متعلق ابھی ذہن نہیں بنایا ہے۔
ذرائع کہنا ہے کہ اگر انہیں اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔ وہ ذمہ داری قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور پہلے بورڈ سے بعض معاملات میں یقین دہانیاں چاہتے ہیں، اتفاق رائے کی صورت میں دوبارہ کپتانی قبول کر لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News