Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس

Now Reading:

عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے 6 ججز کے مشترکہ خط کے حوالے سے چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس بلایا گیا، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو 26 مارچ کو ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط ملا تھا، خط میں الزامات کی سنگین کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس نے ججز سے ملاقات کی۔

چیف جسٹس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز سے ملاقات کی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ہائیکورٹ کے ججز کو اپنے گھر بلایا، چیف جسٹس نےاڑھائی گھنٹے کی ملاقات میں ججز کو انفرادی طور پر سنا۔

فل کورٹ اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 27 مارچ کو چیف جسٹس نے وزیر قانون اوراٹارنی جنرل سے ملاقات کی، چیف جسٹس نے پاکستان بار ممبران اور سپریم کورٹ بار صدر سے بھی ملاقات کی۔

Advertisement

سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق 27 مارچ کو چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس بھی طلب کیا، فل کورٹ اجلاس میں اکثریت نے ہائیکورٹ ججز کے خط کا جائزہ لیا۔

جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پراتفاق کیا گیا، فل کورٹ اجلاس کے نتیجے میں چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر قانون اوراٹارنی جنرل پاکستان بھی موجود تھے، چیف جسٹس نےعدلیہ کے امورمیں مداخلت برداشت نہ کرنے کا مؤقف اپنایا۔

چیف جسٹس اور سینئر جج کا مؤقف تھا کہ عدلیہ کی آزادی مضبوط جمہوریت کی بنیاد پر ہے، اور قانون کی حکمرانی  آزادعدلیہ کی ضامن ہے۔

فل کورٹ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سینئر ترین جج نے بھی شرکت کی، وزیراعظم سےملاقات میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی یقینی دہانی کرائی گئی۔

وزیر اعظم سے ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق ہوا، ملاقات میں فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

Advertisement

چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، اور عدلیہ میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کو بطور ادارہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آزاد عدلیہ مضبوط جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر