Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، شزہ فاطمہ

Now Reading:

حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین محمد زوہیب خان کی قیادت میں وفد نے وزارت آئی ٹی کا قلمدان سنبھالنے پر شزہ فاطمہ خواجہ کو مبارکباد دی۔

شزہ فاطمہ نےکہا کہ حکومت براہ راست سرمایہ کاری اور آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے انڈسٹری کا تعاون ناگزیر ہے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ عالمی کمپنیوں کیلئے پاکستانی آئی ٹی ہنرمند بہترین چوائس ثابت ہوسکتے ہیں، عالمی طلب اور مقامی رسد کے خلاء کو پُر کرنے کیلئے ایسوسی ایشن اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

ملاقات میں چیئرمین پاشا محمد زوہیب خان نے کہا کہ وزیر مملکت کا مسائل کے فوری حل اور آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا عزم لائق تحسین ہے، آئی ٹی ایسوسی ایشن وزارت آئی ٹی کے شانہ بشانہ معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی
طوفانی بارش کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں پیشگی انتظامات کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر