Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاکتوں پر مختلف رہنماؤں کا اظہار افسوس

Now Reading:

دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاکتوں پر مختلف رہنماؤں کا اظہار افسوس

بشام میں خودکش دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر مختلف رہنماؤں نے مذمت کی اور اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج چینی سفارت خانے پہنچے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے چینی سفیر سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی سفیر سے اظہار تعزیت کی۔

وزیراعظم نے چینی سفیر کو ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement

صدر آصف زرداری نے بشام میں غیر ملکی باشندوں پر حملے کی مذمت کی اور حملےمیں چینی باشندوں کی ہلاکت پررنج وغم کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ اور حکومت سے اظہار تعزیت کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی بشام میں دہشتگردی کی مذمت کی انہوں نے خودکش حملےمیں چینی باشندوں کی ہلاکت پراظہار افسوس کیا اور کہا کہ دہشتگردی میں ملوث منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کا سخت سزا دی جائے۔

بلاول بھٹو کا بشام میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں خودکش حملےکی شدید مذمت کی جاں بحق غیر ملکیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ غیر ملکی باشندوں پرحملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، یہ حملہ غیر ملکیوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے اور دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر