Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدارتی انتخابات، قومی اسمبلی ہال الیکشن کمیشن کے حوالے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Now Reading:

صدارتی انتخابات، قومی اسمبلی ہال الیکشن کمیشن کے حوالے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

ملک کے صدارتی انتخابات کل منعقد ہوں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے صدارتی انتخابات کے لیے قومی اسمبلی ہال الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

کل سینیٹ،قومی ودیگراسمبلیوں کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی ووٹنگ ہوگی، صدارتی الیکشن میں آصف زرداری اورمحمود اچکزئی مدمقابل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کو کل کے صدارتی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے، اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صدارتی الیکشن کے لئے پولنگ کل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

Advertisement

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نےووٹ ڈالنےسےمتعلق ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے، ووٹراسمبلی سیکریٹریٹ سےجاری شناختی کارڈ اپنی شناخت کے لئے پیش کرے گا۔

پولنگ افسربیلٹ پیپر پر ہر ووٹر کے کوائف درج کرنے کے بعد ووٹر سے دستخط کرائے گا، پولنگ افسربیلٹ پیپر پر کوڈ نمبر مہر لگا کر پریزائیڈنگ افسر کے دستخط کروائے گا۔ جس کے بعد پولنگ افسر بیلٹ پیپر ووٹر کے حوالے کرے گا۔

ووٹر بیلٹ پرمخصوص پنسل کے علاوہ دوسری پنسل یا قلم استعمال نہیں کرسکتا، صدارتی انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔ انتخابات کے لیے کل 1400 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

ووٹر اپنی پسند کے امیدوار کے نام کے سامنے پنسل سے کراس کا نشان لگائے گا، کراس کے نشان کے علاوہ کوئی اور نشان ہرگز نہیں لگا سکے گا۔

ووٹربیلٹ پیپرکو بیلٹ باکس میں ڈال کر واپس نشست پرچلا جائے گا، ووٹنگ مکمل ہونے پر سیل بیلٹ باکس پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کھولا جائے گا۔

پریزائیڈنگ افسر نتیجے کا اعلان کر کے الیکشن کمیشن کو بھی نتیجہ بھجوائے گا، صدارتی امیدوارکی کامیابی کا حتمی اعلان چیف الیکشن کمشنرکریں گے۔

Advertisement

چیف الیکشن کمشنر چاروں اسمبلیوں سے نتائج ملنے کے بعد شام کو ہی اعلان کریں گے، منتخب صدر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اگلے روز عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

صدارتی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی ہال الیکشن کمیشن کےحوالے کر دیا گیا ہے، الیکنش کمیشن کا عملہ اور انتخابی سامان قومی اسمبلی پہنچا دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی ہال صدارتی الیکشن کیلئے بطور پولنگ اسٹیشن استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کی پولنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

صدارتی الیکشن کے حوالے سے کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی، 600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرمتعلقہ افرادکوریڈزون میں جانےکی اجازت نہیں ہوگی، پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت صرف پاسز کے ساتھ ہو گی۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں پہلےسے دفعہ 144 نافذ ہے، صرف وی وی آئی پی والے اسکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر