Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

9مئی کے 6ملزمان کی درخواست ضمانت پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری

Now Reading:

9مئی کے 6ملزمان کی درخواست ضمانت پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا، کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا؟ ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں۔

وکیل ملزمان نے جواب دیا کہ تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگا دی گئی ہیں جس پرجسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی کیا لگائی گئی ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے جواب دیا کہ جی وہ دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

عدالت  نے پوچھا کہ واقعہ نو مئی کا ہے لیکن ایف آئی آر دس مئی کو درج ہوئی۔ وکیل ملزمان نے جواب دیا کہ ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدارنہیں بلکہ دکاندارہیں۔

Advertisement

جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا۔ کیا ملزمان سے انکے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

وکیل ملزمان نے جواب دیا کہ عدالت نوٹس کرکے مکمل ریکارڈ منگوا لے۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت تعلقات کیسے بہتر کیے جاسکتے ہیں؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
کاروبار میں آسانی کیلئے تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
دھاندلی کی پیداوار اسمبلیاں کسی بھی طور قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے، احسن اقبال
کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، مریم نواز
کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر