Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، مریم نواز

Now Reading:

کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، مریم نواز

کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلینکس آن ویل پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلینکس آن ویلز میں تمام بنیادی طبی سہولیات موجود ہیں، ہم 200 کلینکس آن ویلز کو مختلف پوائنٹس پر اسٹینڈ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 200 میں سے 50 گاڑیوں میں الٹراساؤنڈ کی سہولت موجود ہوگی، کلینکس آن ویل میں ایک ڈاکٹر ہوگا اور ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود ہوگی، 40 لاکھ افراد کلینکس آن ویلز پراجیکٹ سے مستفید ہوں گے، کلینکس آن ویل کے اندر زچہ و بچہ کیلئے بھی سہولیات ہوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ کلینکس آن ویل اس جگہ پارک ہوں گی جہاں ہسپتال کی سہولت دور ہو، کلینکس آن ویل میں سکریننگ اور ویکسی نیشن کی سہولت بھی موجود ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کنٹینرز کو احتجاج کیلئے نہیں علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ سچ ہے 2 سے 3ماہ حکومت کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں، شہبازشریف کو الٹے کاموں کو سیدھا کرنے میں 4 سے 5 ماہ لگ گئے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی منصوبہ لاتے ہیں سب سے زیادہ خوش نواز شریف ہوتے ہیں، ہم شہبازشریف اور نواز شریف کے منصوبوں کو دوبارہ سیدھا کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
وزیر اعظم کا ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر