Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان

Now Reading:

یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان

یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا جب کہ ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لئے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوسکتی ہے۔

قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوگا جب کہ قیمتوں سے متعلق اوگرا ورکنگ اکتیس مارچ کو حکومت کو بجھوائے گا۔

وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی جب کہ آئندہ 15 روز کے لئے قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول و ڈیزل پر اس وقت 60 روپے کے حساب سے لیوی وصول کر رہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر