Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ماہِ صیام کی آمد پر اہم پیغام

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ماہِ صیام کی آمد پر اہم پیغام
خبروں میں سچائی کا انتخاب صحافیوں کا عزم ہونا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2022 میں سیلاب متاثرین کی خصوصی مدد کی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ نے عالم  اسلام  کو رمضان المبارک کے بابرکت  ماہ  کی آمد پر مبارکباد دی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ تمام مسلم امہ کے لیے افضل ترین مہینہ ہے، ماہ رمضان رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک  ہمیں صبر کی تلقین اور غریبوں  کی مدد و احساس کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکتِ خداداد ’پاکستان‘ بھی اسی ماہِ عظیم میں وجود میں آیا، ہمیں چاہیے کہ اس ماہِ مبارک میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں کریں، اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمت  فرمائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں  کو ہدایت کی کہ وہ اس مقدس ماہ میں  امن و امان  کی فضا  کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کریں گے اور انہیں آزاد ریاست  کے ثمرات سے نوازیں گے، آئیں! ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور ملک کو مضبوط بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر