Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینٹ انتخابات ؛ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

Now Reading:

سینٹ انتخابات ؛ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی، حتمی فہرست کے مطابق پنجاب سے سینٹ کے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدواروں کو حتمی قرار دے دیا، دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر تین امیدوار میدان میں ہیں، خواتین کی دو نشستوں پر چار امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے اقلیت کی ایک نشست کے لیے دو امیدوار میدان میں ہیں۔

7 جنرل نشستوں پر مسلم لیگ نون چار نشستوں کے ساتھ سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس بلا مقابلہ جیت گئے۔

سنی اتحاد کونسل کے حامد خان بلا مقابلہ قرار دے دیئے گئے جبکہ مسلم لیگ نون کے پرویز رشید، طلال چودھری ، ناصر محمود اور احد چیمہ بلا مقابلہ قرار دے دیے گئے ہیں۔

خواتین کی دو نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان اور بشر انجم بٹ امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید میدان میں ہیں۔

Advertisement

 اقلیتوں کی ایک نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق حتمی فہرست میں شامل ہیں، دو اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی
طوفانی بارش کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں پیشگی انتظامات کا حکم
’مریم نواز کا مشن ہے عوام کو سستی روٹی اور سبزیاں ملیں’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر