Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا 

Now Reading:

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا 

ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ 

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے ہے مگر اسے 277 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مافیا نے قیمت میں 10 روپے کمی کے 3 دن بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے اور کمرشل سلنڈر 910 روپے مہنگا ہوگیا۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ سوئی گیس پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہے اور اس پر رہی سہی کسر ایل پی جی مافیا نے پوری کر دی ہے۔ اوگرا فوری طور پر گیس مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔

Advertisement

واضح رہے کہ تین روز قبل ہی مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی گھریلو سلنڈر کمی کی گئی تھی اس حوالے سے اوگرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 10روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 37روپے کمی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر