Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی معیشت کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ اضافہ

Now Reading:

چینی معیشت کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ اضافہ

چین کی معیشت پہلی سہ ماہی میں توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے پہلے تین ماہ میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا۔

چین نے دنیا کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت پہلی سہ ماہی میں ترقی کی رفتار سست ہوکر 4.6 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، حالانکہ چین کا پراپرٹی سیکٹر میں بحران کی کیفیت برقرار ہے۔

گزشتہ ماہ بیجنگ نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی سالانہ شرح نمو کا ہدف “تقریبا 5 فیصد” مقرر کیا تھا۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں خوردہ فروخت میں اضافہ، جو چین کے صارفین کے اعتماد کا ایک اہم پیمانہ ہے، 3.1 فیصد تک گر گیا۔

Advertisement

موڈیز اینالٹکس سے تعلق رکھنے والے ہیری مرفی کروز نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ‘آپ ہمیشہ کے لیے ترقی نہیں کر سکتے اس لیے اگر چین 5 فیصد شرح نمو کے ہدف کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو ہمیں گھرانوں کو پارٹی میں آنے کی ضرورت ہے۔

اسی سہ ماہی میں پراپرٹی سرمایہ کاری میں 9.5 فیصد کمی واقع ہوئی جو چین کی رئیل اسٹیٹ فرموں کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چین پراپرٹی مارکیٹ کے جاری بحران سے نبرد آزما ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق، یہ شعبہ معیشت میں تقریبا 20 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر