Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر، ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ایف بی آر، ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ٹیکس نہ دینے والوں کے موبائل کی سمز کس طرح بند کی جائیں گی؟

ایف بی آر نے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس چوری میں ملوث 5 لاکھ سے زائد افراد کی سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری چیئرمین ایف بی آر کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کی جائیں گی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سمز بلاک کرنے کے حوالے سے ایف بی آر نے رولز متعلقہ برانچز کو بھجوا دئیے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بجلی کنکشنزمنقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں۔

Advertisement

ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کوخصوصی اختیارات دئیے گئے ہیں جو نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114 بی کے تحت کارروائی کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

ایف بی آر ذرائر کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی مشاورت سے 4 لاکھ نان فائلرز کی شناخت کی گئی ہے، جبکہ 1 لاکھ نان فائلرزکی شناخت براڈننگ ٹو ٹیکس بیس سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آراس حوالے سے جلد انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر