Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں

Now Reading:

وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں

وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پربارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

بارش اور سیلات سے سوات، مہمند، پشاور، لوئرچترال اور لوئرکوہستان کے متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔

امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور ہائی جین کٹس شامل ہیں جبکہ متاثرین کیلئےاعلان کردہ مالی امدادکےچیکس کی تقسیم کاعمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو کام تیزکرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ متاثرین کوبروقت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مجھے مختلف حادثات میں قیمتی جانوں کےضیاع پردلی صدمہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے اور انفرااسٹرکچرکی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر