Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی حق میں آئین سازی اس وقت ضروری ہے، مصدق ملک

Now Reading:

عوامی حق میں آئین سازی اس وقت ضروری ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوامی حق میں آئین سازی اس وقت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مبارک باد دوں گا کہ آج کے الیکشن کے بعد دونوں ہاؤس مکمل ہو جائیں گے اور قانون سازی کا پراسیس دوبارہ رواں دواں ہو جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ جب دونوں ہاؤسز بحال ہوجاتے ہیں تو عوام کا مقدمہ سامنے آجاتا ہے، عوامی حق میں آئین سازی اس وقت ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کے بارے میں خصوصی اقدامات کرنے ہیں، جمہوریت کا یہی مقصد ہے کہ جو آواز سڑک پر نظر آتی ہے اسے پارلیمان تک پہنچانا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ عوامی مقدمہ پارلیمان میں لانا فرض ہے جبکہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے حق میں آئین سازی کرے۔ دیگر پارٹیوں کا شکریہ جو آج ہماری حمایت کررہی ہیں، امید ہے ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہونگے۔

Advertisement

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا شکریہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، ہمیں تین ٹارگٹ دیئے گئے ہیں لیکن اس وقت بہت بڑا مسئلہ قوت خرید ہے جبکہ تیل کی قیمتیں آئے دن بدل جاتی ہیں، خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں مسلسل اوپر نیچے ہو رہی ہے۔

  مصدق ملک نے کہا کہ روس ، یوکرین کے درمیان جنگ کی فزا ، اسرائیل کی بربریت سے عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال ہے، اس صورتحال میں پاکستان جیسے ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے سستی توانائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ہم خام تیل ڈالر میں خریدتے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھ جائے اور روپیہ سستا ہو جائے تو ہمیں دوگنا نقصان ہوتا ہے، جب سے عوامی حکومت آئی ہے جبکہ ڈالر اور روپے کے تناسب میں کچھ استحکام آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر