
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے ملاقات کی، مریم نوازکوورلڈبینک کےکنٹری ڈائریکٹرنےمبارکباددی۔
ملاقات کے دوران ورلڈبینک کےکنٹری ڈائریکٹرناجےبن ہاسن نے مریم نوازکےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مریم نوازنےورلڈبینک کےکنٹری ڈائریکٹرناجےبن ہاسن کاشکریہ اداکیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کےامورپرگفتگوکی اورباہمی اشتراک کارجاری رکھنےپراتفاق کیا۔
ملاقات میں پنجاب میں ورلڈبینک کےاشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اورعوامی فلاح وبہبودکے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پرزور دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ورلڈبینک کےتعاون سےجاری پراجیکٹ کی خودمانیٹرنگ کروں گی، وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب میں سالڈویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ سےآگاہ کیا۔
ورلڈبینک کےاشتراک سےپنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پرتبادلہ خیال کیاگیا اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبوں میں اشتراک کارپراتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنےنالج پارک پراجیکٹ سےآگاہ کیا۔
پنجاب میں غذائی کمی کےشکاربچوں کی نیوٹریشن پراجیکٹ پرتبادلہ خیال ہوا جس پر مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں ڈبہ بندملک کی فراہمی پراجیکٹ جلدشروع ہوگا، پراجیکٹ پرورلڈبینک اوردیگراداروں کاخیرمقدم کیاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News