Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنکو سنگھ نے ویرات کوہلی کا بلا توڑ دیا، سابق بھارتی کپتان برس پڑے

Now Reading:

رنکو سنگھ نے ویرات کوہلی کا بلا توڑ دیا، سابق بھارتی کپتان برس پڑے

آئی پی ایل کے رواں سیزن کے دوران کولکتہ نائٹ رائٹرز کے جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا بلا توڑ دیا جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کے سابق کپتان اور اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کولکتہ نائٹ رائٹرز کے بیٹر پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے دوران رنکو سنگھ نے ویرات کوہلی سے ایک اور بیٹ مانگا تو اسٹار بیٹر نے نہ صرف انہیں منع کیا بلکہ غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا۔

رنکو سنگھ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر آئی پی ایل میچ سے قبل 29 مارچ کو اپنا بیٹ دیا تھا۔

Advertisement

رنکو سنگھ نے کوہلی کو بتایا کہ ان کا دیا گیا بیٹ اسپنر کیخلاف بیٹنگ پر ٹوٹ گیا تھا، کوہلی نے حیرانی سے پوچھا کہ تم نے میرا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا، اب کیوں بتارہے ہوں، میں اب دوسرا بیٹ نہیں دوں گا۔

اس پر رنکو سنگھ نے کہا کہ آپ کی قسم اب نہیں توڑوں گا مگر کوہلی نے کہا کہ میں 2 میچز میں 2 بیٹ نہیں دے سکتا، بعد میں میرے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر