Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش

Now Reading:

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 88 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش سے دوچار کر دیا۔

کراچی کے نیشنل بنک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔

مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی اننگ کی خاص بات ان کی کپتان ہیلی میتھیوز کی شاندار بیٹنگ تھی، انہوں نے اس میچ میں شاندار 141 رنز کی اننگ کھیل کر سیریز کی دوسری سنچری اسکور کی، جبکہ اسٹیفنی ٹیلرز نے 47 رنز بنائے۔

Advertisement

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاطمہ ثنا نے 2 وکٹوں کے ساتھ 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی، اور 48 ویں اوور میں 190 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

عالیہ ریاض 36 اور منیبہ علی 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ طوبیٰ حسن اور فاطمہ ثنا نے 23،23 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی جانب سے ہیلی میتھیوز اور اسٹیفنی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر