Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش بھی مالدیپ کے نقش قدم پر،’انڈیا آؤٹ‘ مہم زور پکڑنے لگی

Now Reading:

بنگلہ دیش بھی مالدیپ کے نقش قدم پر،’انڈیا آؤٹ‘ مہم زور پکڑنے لگی
انڈیا آؤٹ

بنگلہ دیش بھی مالدیپ کے نقش قدم پر،’انڈیا آؤٹ‘ مہم زور پکڑنے لگی

بنگلہ دیشی عوام اور حزب اختلاف  نے بھی مالدیپ کے  نقش قدم پر چلتے ہوئے ’انڈیا آؤٹ‘  کا نعرہ لگادیا۔

برطانوی نشریاتی ادارےکی  رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں ’انڈیا آؤٹ‘مہم کچھ انفلوئنسرز، سماجی کارکنوں اور اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات کی طرف سے شروع کی گئی ہے جسے عوام اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں کے ایک حصے کی حمایت حاصل ہے۔

اس مہم نے حالیہ انتخابات میں عوامی لیگ کی کامیابی کے بعد زور پکڑا ہے جس کا   اپوزیشن ’بی این پی‘ کی طرف سے بائیکاٹ  کیا گیا تھا۔

پیپلز ایکٹیوسٹ کولیشن کی جانب سے جاری مہم میں  انڈین مصنوعات  کا بائیکاٹ  کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔بھارتی مصنوعات  کی بائیکاٹ مہم کو ’انڈیا آؤٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق  امریکہ اور برطانیہ نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات کو غیر منصفانہ اور جانب دارانہ قرار دیا تھا۔ تاہم دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی نے شیخ حسینہ کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی تھی۔

Advertisement

بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے  مخالفین کو شبہ ہے کہ بھارت نے الیکشن کے عمل پر امریکہ اور دیگر ممالک کی تنقید کو کم کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا ہے۔

چند روز قبل ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ’انڈیا آؤٹ‘ مہم کے کے تحت انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ پر بات کی گئی ہے۔

اس مہم کے دوران اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما روح الکبیر رضوی نے علامتی احتجاج کے دوران انڈیا کی بنی ہوئی شال سڑک پر پھینک دی تھی جس پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے  شدید ردعمل کا اظہار  کیا تھا۔

شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما  جو انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں انہیں یہ بتانا ہوگا کہ ان کی بیویوں کے پاس کتنی انڈین ساڑھیاں ہیں اور وہ انہیں آگ کیوں نہیں لگا رہی ہے۔

 بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جب وہ اپنی پارٹی کے دفتر کے سامنے اپنی بیویوں کی بھارتی ساڑھیاں جلا دیں گے، تب ہی یہ ثابت ہو گا کہ وہ واقعی بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے پرعزم ہیں۔

حسینہ واجد نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی این پی کے رہنما اور ان کی بیویاں بھارت سے ساڑھیاں خرید کر لاتے تھے اور بنگلہ دیش میں فروخت کرتے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال انڈیا کے ایک اور پڑوسی ملک مالدیپ میں ’انڈیا آؤٹ‘ کے نعرے پر صدارتی انتخاب کی مہم چلانے والےمحمد معیزو نے انڈیا  کے حامی کہلائے جانے والے صدر محمد صالح کو شکست دے کر صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

محمد معیزو نے  صدر بنتے ہی انڈیا کو مالدیپ سے سیکیورٹی کے نام پر موجود افواج کو ہٹانے پر مجبور کیا اور   چین کے ساتھ قربت بڑھائی ۔

صدر معیزو  کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

محمد معیزو اپنی انتخابی مہم کے دوران حکومت پر الزام لگاتے رہے کہ ملک کے پالیسی فیصلوں میں انڈیا کی مداخلت کی وجہ سے  مالدیپ کی خودمختاری اور آزادی کو نقصان پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر