Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم

Now Reading:

کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کبھی کسی کی باتوں میں آ کر اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی حکمت عملی کسی کے کہنے پر تبدیل نہیں کرتا۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے جو کبھی بھی کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ کبھی بھی کسی کی باتوں میں آ کر اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کرتا، کوشش کرتے ہیں کہ ٹیم کے لیے جو سب سے بہتر ہو وہ کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا نہیں کیا کہ فٹنس پر دھیان نہ دیا ہو، محمد رضوان فائٹر ہیں امید ہے کہ آئرلینڈ کیخلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہر کھلاڑی تیار ہو، رضوان کو فٹنس بحالی کے لیے 2 میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے قائد نے کہا کہ سیریز کا مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے۔

کپتان بابر اعظم کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کیے جا رہے ہیں، اپنے کھلاڑیوں پر پورا یقین ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر بابر اعظم نے کہا کہ بطور ٹیم جیتتے بھی ہیں اور ہارتے بھی ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ تیسرے ٹی 20 میں بیٹنگ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی اچھی نہیں ہوئی، اگر کیچ پکڑ لیتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستانی کیمپ میں محمد رضوان کے بعد عرفان خان نیازی بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اورعرفان نیازی کی رپورٹس گزشتہ روز میڈیکل پینل کو موصول ہو گئی ہیں، رپورٹس کے معائنہ کے بعد محمد رضوان اورعرفان نیازی سیریز کے بقیہ 2 میچز میں آرام کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد رضوان، عرفان خان نیازی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کاعمل جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
باکسر عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن کے رینکس لگادیے
دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ: قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا 
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر