Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کی کسانوں کی احتجاجی ریلی میں شرکت

Now Reading:

جماعت اسلامی کی کسانوں کی احتجاجی ریلی میں شرکت

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کسانوں کے ساتھ احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر کارکنان نے کسانوں کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری امتیاز بریار نے کی، شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری امتیاز ہریار نے کہا کہ پورے پنجاب میں کسان اس وقت رل رہا ہے، کسان نے جس طرح کھاد، زرعی ادویات، مہنگا ڈیزل خریدا اس قیمت میں اس کی لاگت بھی پوری نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مارچ میں ایک ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جسکی نا تو ضرورت تھی اور نا ہی کوئی کوالٹی ہے۔

Advertisement

احتجاج سے خطاب میں ضلعی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر کسان اگلی فصل لگانے کے قابل نا رہا تو پاکستان میں گندم کا شدید بحران آ جائے گا.

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کسان کو گندم کی قیمت پانچ ہزار روپے فی من ملنی چاہیے اور حکومت فوری طور پر کسانوں پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرے۔

کسانوں کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما ادریس گھمن نے کہا کہ ھم چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو سستی روٹی ملے، اور حکومت اپنے ہی مقرر کردہ ریٹ پر گندم خریدے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر