Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا اردن کی شہزادی سلمیٰ نے ایرانی ڈرون مار گرائے؟

Now Reading:

کیا اردن کی شہزادی سلمیٰ نے ایرانی ڈرون مار گرائے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اردن کی شہزادی پائلٹ سلمی نے ایرانی ڈرونز کو مار گرائے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ اور اردن کی ملکہ رانیہ کی تیسری اولاد شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ نے اسرائیل جاتے ہوئے اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں شہزادی سلمیٰ اس دستے کا حصہ تھیں جس نے غزہ کے ایک اسپتال میں امدادی سامان پہنچایا تھا۔

اگرچہ شہزادی سلمیٰ  رائل اردن ایئر فورس کی پائلٹ ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر گمراہ کن ہے اور اس دعوے کی تصدیق کسی سرکاری ذرائع نے نہیں کی ہے کہ انہوں نے ایرانی ڈرونز کو گرانے کے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

وائرل ہونے والی پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ اردن کی شہزادی سلمیٰ نے گزشتہ رات 6 ایرانی ڈرون مار گرائے، جس میں اردن کی فضائیہ کے پائلٹ یونیفارم میں 23 سالہ شہزادی کی تصویر تھی۔

Advertisement

تاہم جو تصویر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے وہ 2023 کی ہے، جس کی تصدیق پچھلے سال کے متعدد خبروں نے کی ہے جن میں ایک ہی تصویر ہے.

ان پوسٹس کے وائرل ہونے کے بعد ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، نے ایک کمیونٹی نوٹ شامل کیا جو پلیٹ فارم کا فیچر ہے جو صارفین کو سیاق و سباق کو شامل کرنے اور گمراہ کن اور جعلی پوسٹس کی جانچ پڑتال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

ایکس کے کمیونٹی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ فرضی اور من گھڑت ہے۔

کمیونٹی نوٹ میں ایکس کا کہنا تھا کہ اردن کی شہزادی سلمیٰ غزہ میں طبی سامان گرانے کے لیے فضائیہ کے اقدام کی قیادت کر رہی ہیں اور یہ 15 دسمبر 2023 کو شائع ہوا تھا.

ایکس نے کمیونٹی نوٹ میں مزید لکھا کہ پراپیگنڈا کرنے والے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے پر اپنا پروپیگنڈا کرنے کے لیے ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ خبروں کو پھیلا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر