Advertisement
Advertisement
Advertisement

اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا

Now Reading:

اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا

ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن نے تاحال قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اظہار الحسن نے کہا کہ اسمبلی قواعد کے مطابق وزیر اعظم کے بننے کے تیس روز کے اندر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل دی جانا ہوتی ہے لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا۔

اس حوالے سے وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ضمنی الیکشن ہوچکے ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے جلد ہی قائمہ کمیٹیاں بن جائیں گی۔

وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کو قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے ناموں کا کہا جاچکا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے چیف وہپس رابطہ کرکے حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس کل منعقد کیا جائے۔

Advertisement

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کی ایک میٹنگ ہوگئی ہے کل ایک اور ہوگی۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ کل چار بجے حکومت اور اپوزیشن کا قائمہ کمیٹیوں بارے اجلاس ہے۔

چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ابتدائی طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے اور اپوزیشن کو تعداد کے لحاظ سے دس قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی۔

جے یو آئی کے رکن نور عالم خان نے کہا کہ اپوزیشن میں جے یو آئی بھی شامل ہے مگر ہمیں بلایا نہیں گیا، انہوں نے کہا کہ آپ حکومتی سائیڈ اور اپوزیشن سے ہمیں نظر انداز کررہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر آفس نے کوئی اجلاس نہیں بلایا حکومت اور اپوزیشن نے ملکر اجلاس بلایا ہے۔

پی پی پی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ آج کے حکومت اور اپوزیشن کے اجلاس میں تقریبا قائمہ کمیٹیوں کی تعداد کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

پی پی کے سید حسین طارق نے کہا کہ اسپیکر اپنی سربراہی میں اسپیشل کمیٹی بنائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر سپیکر کی سربراہی میں سپیشل کمیٹی بنے گی تو پھر قائمہ کمیٹی خوراک و زراعت کا کیا کام ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر