Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردوں کی بربریت، ڈی آئی خان میں 4 حکومتی اہلکارشہید

Now Reading:

دہشتگردوں کی بربریت، ڈی آئی خان میں 4 حکومتی اہلکارشہید
چار کسٹم اہلکارجاں بحق

دہشتگردوں کی بربریت، ڈی آئی خان میں 4 حکومتی اہلکارشہید

دہشت گردوں نے درابن، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم کے معصوم اہلکاروں پر حملہ کر کے 4 اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4کسٹم اہلکارشہید ہوئے، فائرنگ کے دوران بچی بھی جاں بحق ہوئی اورراہگیر زخمی ہوا۔

کسٹم انٹیلی جنس اہلکارڈی آئی خان کوئٹہ روڈپرروٹین کی ڈیوٹی پرتھے۔ دہشتگرد فائرنگ کرنےکےبعد جائے وقوعہ سے فرارہوگئے۔

دہشت گردوں کی یہ بے رحمانہ اور وحشیانہ کارر وائی ایک بار پھر ان دہشت گردوں کی غیرانسانی، غیراسلامی اورغیراخلاقی کارروائیوں کو ثابت کرتی ہے۔

دہشت گرد گروہ خواہ وہ ٹی ٹی پی TTP ہو یا داعش خراسانISKP خوارجی فتنے ہیں جو اپنے ساتھی مسلمانوں کو قتل کرنے میں کوئی پشیمانی محسوس نہیں کرتے۔ وہ درحقیقت فسادی فتنے ہیں جنہوں نے فساد پھیلایا۔ بے گناہوں کا قتل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ وحشی کتنے ظالم اورسفاک ہیں۔

Advertisement

اسلام امن اورسلامتی کا مذہب ہے لیکن دہشت گرد مذہبی تعلیمات کی غلط تشریح کرتے ہیں اور اپنی غلط تشریح کے مطابق اسے توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے بار بار ہونے والے واقعات میں داعش خراسان آئی ایس کے پی ان معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

داعش خراسان ISKP اور ٹی ٹی پی TTP اوپر سے ایک دوسرے کے سخت مخالف لگتے ہیں اورایک دوسرے کو مرتد کہتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں خوارجی فتنے ہیں جنہوں نے اسلام کو کمزور، داغدار اور بدنام کیا ہے۔

معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا کھلم کھلا اعتراف اور ڈھٹائی ان دہشت گرد تنظیموں کے سفاک چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس طرح کی وحشیانہ کارروائیاں قوم اورسیکیورٹی فورسز کے اس خوارجی فتنے کو پاکستان سے مٹانے کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

شہدا کی ملک کے لیے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کسٹمزملک و قوم کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر