Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندو جیم خانہ سے متعلق کیس میں سندھ حکومت، ناپا اوردیگرفریقین سے تجاویز طلب

Now Reading:

ہندو جیم خانہ سے متعلق کیس میں سندھ حکومت، ناپا اوردیگرفریقین سے تجاویز طلب
سپریم کورٹ

ہندو جیم خانہ سے متعلق کیس میں سندھ حکومت، ناپا اور دیگر فریقین سے تجاویز طلب

عدالتِ عظمٰی نے کیس میں کہا کہ سندھ حکومت ، ناپا ، درخواست گزار و دیگر فریقین اپنی تجاویز عدالت میں جمع کرائیں۔ تجاویز کے بعد دیکھیں گے سماعت کریں یافیصلہ دیں۔ 

سپریم کورٹ رجسٹری میں ہندوجیم خانہ کی ملکیت کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے کہا کہ آپ ایرانی ہوٹل گئے ہیں؟ شرمندہ نہ ہوں ہم بھی جاتے ہیں، وہاں لکھا ہوتا ہے ادھار مانگ کرشرمندہ نہ ہوں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم بھی کہتے تاریخ مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔

مہیش کمارملانی نے کہا کہ ہندو جیمخانہ ہندو کمیونٹی کے حوالے کیا جائے جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ یہ عمارت ناپا کے پاس ہے۔

فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہندو جیمخانہ ایسوسی ایشن 1925 نے سیٹھ رام گوپال داس نے بنائی، ناپا صرف 7 ہزار گز کی جگہ پرہے۔

Advertisement

عدالت نے پیپلزپارٹی ایم این اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کیس میں فریق نہیں۔

ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ 1963 میں ایویکیوٹ پراپرٹی میں چلی گئی تھی، 1991 میں صوبائی حکومت نے کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی ہے۔

ڈاکٹرمہیش کمارملانی نے کہا کہ اس عمارت میں اوم کے نقش بنے ہیں یہ مندر کے نقوش ہیں جس پرچیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ نیشنل اسمبلی پرکلمہ لکھا ہے تو کیا وہ مسجد ہو گئی ہے؟

ڈاکٹرمہیش کمار نے کہا کہ ناپا کو سندھ گورنمنٹ دو جگہ دینے کو تیار ہیں جس پرچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ جگہ پولیس کے پاس گئی آپ کو اعتراض نہیں وفاق کے پاس گئی آپ کو اعتراض نہیں ہوا۔ ناپا والے تو آپ کی جگہ کو محفوظ کرکے رکھے ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ناپا ہندو تعمیرات کی شکل کو محفوظ کرکے رکھی ہوئی ہے۔ آپ کو تو اس پر خوش ہونا چاہیئے۔

مہیش کمار ملانی نے کہا کہ ہم اس پر کمیونٹی کی سوشل ایکٹویٹی چاہتے ہیں جس پرعدالت نے پوچھا کہ کیا آپ یہاں شادی ہال بنانا چاہتے ہیں؟ پی پی رہنما نے جواب دیا کہ آپ یہ سندھ گورنمنٹ کے حوالے کردیں۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوئی ایک عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟ ڈاکٹرمہیش کمار ملانی نے جواب دیا کہ وزیراعلی ہائوس گورنر ہائوس دیکھ لیں۔

چیف جسٹس نے جواب دیا کہ وہاں عوام نہیں جاتی ہے، ذرا گورنر ہاؤس جاکر ابھی دیکھ لیں، آپ کتنے ملک گھومے ہیں؟ مہیش کمار نے جواب دیا کہ میں بہت گھوما ہوں۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ کسی ملک میں گورنر ہائوس کے باہر کینٹینر رکھے ہوتے ہیں جس پرمہیش کمار ملانی سندھ حکومت کی محفوظ عمارت سے متعلق عدالت کو جواب نہیں دے سکے۔

عدالت نے کہا کہ ہم اس عمارت کا قبضہ آپ کے حوالے نہیں کریں گے۔

وکیل ناپا نے مؤقف پیش کیا کہ ناپا کے بورڈ ممبران میں ہندو کمیونٹی کے لوگ بھی شامل ہیں، ستیش آنندمعروف فلم ڈائریکٹر ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے مہیش کمار ملانی سے کہا کہ آپ کی خبر لگ گئی ہے۔ مہیش کمارنے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی مشترکہ باڈی ہو جس پرعدالت نے کہا کہ ہم آپ پر یہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

Advertisement

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ سرکار نے یہ اچھا کام کیا آپ اس کو سراہیں، کوئی اچھا آرکیٹکٹ ہے تو بتائیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ماروی مظہر ایک اچھی آرکیٹکٹ ہیں ان سے خدمات لی جا سکتی ہیں، مہیش کمار نے کہا کہ طارق حسن ایک اچھے آرکیٹکٹ ہیں انھوں نے ایس او ایس ویلج بنائیں ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے آپ کو بلوچستان کے ایک مندر کا بتایا وہ تو ابھی تک آپ نے صحیح نہیں کرایا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ابھی کیس نمٹا نہیں رہے بلکہ فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت ، ناپا ، درخواست گزار و دیگر فریقین اپنی تجاویز عدالت میں جمع کرائیں۔ آپ کی تجاویز کے بعد دیکھیں گے سماعت کریں یافیصلہ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کامعاملہ؛ اگست2023 سےمارچ 2024کے اعدادوشمارپیش
اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ
فیض آباددھرناانکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 37 فیصد اضافے کی تجویز
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر