Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین

Now Reading:

 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، کسانوں کا نقصان ہورہاہےاس میں کوئی شک نہیں۔

وفاقی وزیرغذائی تحفظ راناتنویرحسین نے گندم کی خریداری کےمعاملےپرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی گندم 4.1ملین ٹن پڑی ہوئی ہے، گندم کی خریداری صوبوں کا کام ہے۔

راناتنویرحسین نے کہا کہ حکومت 25 فیصد سےزیادہ کبھی بھی گندم نہیں خریدتی، اب 15فیصد پر ٹارگٹ آگیا ہے، فوری خریداری نہ کرنےکی وجہ سےآڑہتی اورمل والوں کوفائدہ ہورہاہے۔

وفاقی وزیرغذائی تحفظ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرصوبوں کوزیادہ گندم خریداری کےلئےخط لکھاہے، کوشش کررہےہیں کہ چار پانچ روز میں مسئلہ حل ہوجائے، کسانوں کا نقصان ہورہاہےاس میں کوئی شک نہیں۔

راناتنویرحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسانوں کوبراہ راست سبسٹڈی دینے کا پلان تیارکررہےہیں، کھاد ملوں کوسبسڈی دینے سے کسانوں کومنتقل نہیں ہوتی، اب گندم3200روپےتک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیرنے مذید کہا کہ نگران حکومت کے دور میں گندم درآمد ہوئی، اکتیس بتیس سو روپے کی گندم منگوائی گئی، باہرسے گندم منگوانے پروزیراعظم نے انکوائری کمیٹی بنانے کا کہا ہے، چینی بھی پہلےبرآمد اور درآمد کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کامعاملہ؛ اگست2023 سےمارچ 2024کے اعدادوشمارپیش
اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ
فیض آباددھرناانکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 37 فیصد اضافے کی تجویز
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر