 
                                                      رفح پر اسرائیلی بربریت کو امریکہ نے جائز قرار دے دیا
رفح پر اسرائیلی بربریت کو امریکہ نے جائز قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق رفح کے پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی فوج کے حملے پر ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کےخلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے۔
جان کربی نے کہا ہم سجھتے ہیں کہ رفح حملے میں حماس کے دو سینئر ارکان مارے گئے۔دونوں حماس ارکان اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں، اسرائیل رفح حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات اسرائیلی فوج کے رفح پناہ گزین کیمپ پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 