
کراچی کے علاقے کورنگی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ 2 دہشتگرد گرفتار
پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق دہشتگردوں سے دستی بم اوراسلحہ برآمد کیا گیا۔ کچھ روزقبل کارروائی کے دوران خاورحسین، جابرکوگرفتارکیا گیا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سےتخریب کاری کاسامان بھی برآمد کیاتھا، گرفتارملزمان سےتفتیش کےبعد مزید 2 دہشتگردگرفتارہوئے، گرفتاردہشت گردوں میں شیخ محمد ایوب، احسن رضاشامل ہیں۔
حسن سردارکے مطابق دہشتگرد شیخ محمدایوب راکاتربیت یافتہ ماسٹرمائنڈایجنٹ ہے، دوران تفتیش ملزمان کےانکشافات بھی سامنے آگئے۔ ملزمان1998میں ممبئی سے پاکستان آئے تھے، ملزمان نے کبھی ڈرائیور، کبھی اے سی ٹیکنیشن بن کرکام کیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نےغیرقانونی طریقےسےشناختی کارڈ، پاسپورٹ حاصل کیا، رامختلف ممالک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک آپریٹ کررہی ہے، احسن ٹارگٹ کے موبائل نمبرزکاکال ڈیٹاریکارڈ کرتاتھا، ملزم احسن نادرا کا ڈیٹا ایپلی کیشن کےذریعےحاصل کرتاتھا۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردارکا کہنا ہے کہ احسن سارا ڈیٹانیٹ ورک کے ماسٹرمائنڈ کوفراہم کرتاتھا، گرفتاربھارتی دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News