
کراچی کے علاقے سول لائن میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ایک شہری کو بازیاب کرا لیا۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے دفتر میں حبس بے جا میں رکھا گیا علیان نامی شہری عراق سے کراچی پہنچا تھا، جس کو سی ٹی ڈی کی ٹیم نے حراست میں لیا تھا۔
انہوں نے کہا سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے حراست میں لیے گئے شہری کی اطلاع اعلی حکام کو نہیں دی، نہ ہی انٹری کروائی۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا، اور چاروں اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
معطل ہونے والے اہلکاروں میں سب انسپیکٹر، اے ایس ائی اور کانسٹیبل شامل ہیں جن کا کہنا تھا کہ علیان سے تفتیش کی جا رہی تھی۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے علیان کے اہل خانہ سے علیان کی رہائی کے عوض پہلے 15 لاکھ روپے مانگے اور پھر ڈیڑھ لاکھ روپے رقم طے کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News