
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان ٹیم کوئی وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اپ میچز یکم جون تک امریکہ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔
ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 17 ٹیمیں ایونٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل وارم اپ میچز کھیلیں گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 مئی سے 30 مئی کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں مصروفیت کے باعث وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم وارم اپ کے لیے انٹڑا اسکواڈ میچ کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم یکم جون کو انگلینڈ سے امریکہ روانہ ہوگی جہاں وہ اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News