انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس کا دوسرا میچ 25 مئی بروز ہفتہ کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم دوسرا میچ کھیلنے کے لیے لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کریں گے۔
خیال رہے کہ ہیڈنگلے میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف اور چوتھا و آخری میچ 30 مئی کو اوول میں کھیلا جانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
