Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا کرغزستان سے شدید احتجاج

Now Reading:

کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا کرغزستان سے شدید احتجاج
دفتر خارجہ

پاکستان نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے طلباء کے ساتھ پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر اسلام آباد میں تعینات کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش  کے لیے دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ اعزاز خان نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں کرغزستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے خلاف واقعات کی رپورٹس پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سےآگاہ کیا ۔

ڈائریکٹر جنرل دفتر خارجہ نے کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور کو کہا کہ کرغز حکومت کو پاکستانی طلباء کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کرغزستان میں فسادات کے باعث پاکستانیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرغز حکام نے گزشتہ رات بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کرانے اور قصورواروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی  سفارت خانے نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں ۔ پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم اعلیٰ کرغز حکام کے ساتھ  بھی قریبی رابطے میں ہیں۔

کرغزستان کی وزارت صحت کے مطابق  4 پاکستانیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے فارغ کر دیا گیا ہے  جبکہ   ایک پاکستانی شہری جبڑے کی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کے پی ضمنی الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان
فتنۂ خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات جاری، پاک فوج ہر دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش؛ پاکستان کے صحت کے نظام میں جدت کی نئی جہت
لاہور اور کراچی کی فضا کتنی آلودہ، ایئر کوالٹی انڈیکس نے فہرست جاری کردی
آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر