Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا
وزیراعظم

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسزکو لکی مروت میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی موجودہ صورتحال پرآج اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس آج صبح وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ آزاد کشمیرحکومت، وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت دیگراعلیٰ حکام شریک ہونگے۔

ذرائع  نے بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیرکی موجودہ صورتحال کے حل کے لیے تجاویزپرغورہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے آزادکشمیرمیں آٹےاورمہنگی بجلی کے خلاف عوامی احتجاج کےمعاملے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرانوارالحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےمسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی قیادت کو ایکشن کمیٹی سے فوری بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے تمام جماعتوں سے پُرامن طریقے سے مطالبات کے حل کے لیے اپیل بھی کی۔ انھوں نے مسئلے کے جلد حل کی امید ظاہر کردی۔

ادھرصدرمملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر سے رینجرز واپس طلب کرلی۔ گزشتہ روز پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے بعد حکومت نے رینجرز کی طلبی کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا قانون ساز اسمبلی کی جانب لانگ مارچ جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کو پانچواں روز ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپورسے مظفرآباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ 

مظفرآباد جموں وآزاد کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ مذاکرات میں وزیراعظم آزاد کشمیر، سینئروزیر، وزیر داخلہ وقارنورویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

Advertisement

مذاکرات کمشنرراولا کوٹ کی رہائش گاہ پر ہوئے، مذاکرات کے دوران آٹے کی سبسڈی بحالی، بجلی نرخ کمی اور وزرا کی مراعات واپس لینے کا بھی مطالبہ شامل تھا۔

عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیرمیں صارفین کو بجلی پیداواری لاگت پر فراہم کی جائے، گلگت طرزپرآٹے کی سبسڈی کی فراہمی اوروزا، بیورو کریسی و دیگر کی مراعات کا خاتمہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر