
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اب تک غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے 10 فوجیوں نے خودکشی کرلی۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے کچھ نے غزہ میں عین حماس سے جھڑپ کے دوران اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔
خودکشی کرنے والوں میں جوانوں کے ساتھ ساتھ میجر اور لیفٹیننٹ کرنل تک کے افسران شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ نے فوجیوں کو ذہنی و نفسیاتی پر بری طرح متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر تیس اور چالیس کی عمر کے فوجیوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہے اور اسرائیلی فوج کےلیے یہ انتہائی غیر متوقع صورتحال ہے۔
اسرائیلی فوج تاحال خودکشی کرنے والوں کے نام یا تفصیلات بتانے سے بھی گریزاں ہے۔
عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں خودکشیوں کا رجحان کم عمر جوانوں میں ہوتا ہے جو زیرتربیت ہوتے ہیں یا سروس کے ابتدائی سال میں ہوتے ہیں لیکن اسرائیل میں خودکشی کرنے والے فوجیوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔
ان حالات کی روشنی میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان خودکشیوں کو بھی جنگ میں ہلاکت کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان خودکشیوں اور 7 اکتوبر کے واقعات کے درمیان اگرچہ کوئی باہمی تعلق نہیں ملا لیکن اہلخانہ اور ساتھی فوجیوں نے یہی بتایا ہے کہ حماس کے حملے نے فوجیوں پر نفسیاتی اثرات مرتب کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News