
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی آج صبح سویرے وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑی اور عہدیدار نجی ایئر لائنز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وطن واپس پہنچنے والے اراکین میں نسیم شاہ، عثمان خان شامل ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض بھی وطن واپس پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو پہلے مرحلے کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس کے باعث ٹیم سپر 8 راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News