
وزیراعظم کا پولیو کے خاتمے کے پروگرام میں گیٹس فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر
اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے بل گیٹس سے ملاقات کے دوران پولیو کے خاتمے کے پروگرام سے متعلق اظہارِ تشکر کیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پولیوکے خاتمےسےمتعلق قومی ٹاسک فورس کااجلاس منعقد ہوا۔ شریک سربراہ گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پولیوکے خاتمے کے پروگرام میں گیٹس فاؤنڈیشن سے اظہارتشکرکیا اورانھوں نے پولیوکے خلاف فرنٹ لائن ورکرز، قیادت کےتعاون کوبھی سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جب تک وائرس موجود ہے خاتمےکیلئے کوششیں جاری رہیں گی، 5 پولیوکیسز، 185 ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق باعث تشویش ہے۔
وزیراعظم نے پولیوٹیموں کوسیکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رکھےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News